مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن میں ایک بار پھر میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اردنی فوج نے تصدیق کی ہے کہ امریکی اڈے کو پانچ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ بعض مقامی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ان میں سے دو میزائل امریکی فوجی اڈے موفق السلطی پر گرے ہیں۔
الجزیرہ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اردن پر میزائل حملہ کیا گیا۔ جبکہ اردنی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ پانچ میزائل داغے گئے، جنہیں مبینہ طور پر ایران سے فائر کیا گیا تھا، تاہم فضائی دفاعی نظام نے انہیں کسی نقصان کے بغیر راستے ہی میں تباہ کر دیا۔
دوسری جانب ٹیلی گرام چینل "نایا" نے بعض ویڈیوز جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دو میزائل امریکی فوجی اڈے موفق السلطی سے ٹکرائے، جس کے بعد اڈے سے گھنا دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ اس ذریعے کے مطابق امریکی فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے کے اندر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ خطرے کے سائرن مسلسل بجتے رہے۔
آپ کا تبصرہ